ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق لوک آیوکتہ بھاسکر راؤ رشوت ستانی معاملہ؛ عدالت کی سماعت مکمل، فیصلہ 28جنوری کو

سابق لوک آیوکتہ بھاسکر راؤ رشوت ستانی معاملہ؛ عدالت کی سماعت مکمل، فیصلہ 28جنوری کو

Tue, 24 Jan 2017 00:19:36    S.O. News Service

بنگلورو۔23/جنوری(ایس او نیوز) سابق لوک آیوکتہ جسٹس بھاسکر راؤ کی مبینہ رشوت ستانی کے معاملے کی سماعت آج لوک آیوکتہ عدالت میں مکمل ہوگئی۔ جس کے ساتھ ہی عدالت نے اس کیس کا فیصلہ 28جنوری کو سنانے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ رشوت ستانی کے معاملے میں جسٹس بھاسکر راؤ کو لوک آیوکتہ کے عہدہ سے دستبردار ہونا پڑاتھا، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کیلئے یہ پہل کی گئی ہے۔ آج لوک آیوکتہ عدالت میں سرکاری وکیلوں کی طرف سے پیش کردہ دلائل کے بعد جج نے سماعت کو مکمل قرار دیا اور اس سلسلے میں فیصلہ 28 نومبر تک ملتوی کردیا۔ 


Share: